29 اپریل، 2026، 9:42 PM

دوبارہ جارحیت کی صورت میں دشمن کو حیران کن جواب دیا جائے گا، سپاہ پاسداران انقلاب

دوبارہ جارحیت کی صورت میں دشمن کو حیران کن جواب دیا جائے گا، سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے نائب کمانڈر محمد اکبرزادہ نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف کسی نئی فوجی مہم جوئی کی کوشش کی تو ایرانی بحریہ اپنی جدید صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے دشمن کو حیران کردے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے نائب کمانڈر محمد اکبرزادہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف کسی نئی فوجی کارروائی کی غلطی کی تو ایرانی بحریہ اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کو بھرپور جواب دے گی۔

تفصیلات کے مطابق محمد اکبرزادہ نے جنوبی ایران کے شہر میناب میں ایک تقریب سے خطاب کیا جہاں 28 فروری کو امریکہ اور صہیونی رژیم کی ایران کے خلاف حالیہ جارحانہ جنگ کے پہلے دن 170 سے زائد طلبا اور اسکول عملہ شہید ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف کسی نئی فوجی کارروائی کا اقدام کیا تو سپاہ پاسداران کی بحریہ اپنی جدید صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔

محمد اکبرزادہ نے مزید کہا کہ ایران دشمن کے مقابلے میں اپنے نئے حربے استعمال کرے گا، جن میں سمارٹ ٹارگٹنگ اور دیگر جدید طریقہ کار شامل ہیں، اور دشمن کے بڑے بحری جہازوں کو نشانہ بنا کر انہیں ناکارہ کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صرف بحری محاذ تک محدود نہیں رہے گا بلکہ مزاحمتی محاذوں میں موجود دیگر طاقت کے وسائل کو بھی استعمال کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چالیس روزہ جنگ میں ایرانی مسلح افواج نے امریکی و صہیونی جارحیت کے جواب میں کم از کم 100 موجوں پر مشتمل جوابی حملے کیے، جن میں مغربی ایشیا کے وسیع علاقے میں امریکہ اور اسرائیل کے حساس و اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

News ID 1939059

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha